رواں برس مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہوں گی ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

منگل 24 جون 2014 16:25

رواں برس مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہوں گی ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں اور گرمی میں آنکھ مچولی جاری ہے،کہیں ابر چھایا ہے تو کہیں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات کہتے ہیں مون سون بارشیں چند روز بعد شروع ہوں گی تاہم یہ معمول سے کم ہوں گی۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں مون سون بارشیں شروع میں کم جبکہ بعد میں بہتر ہو جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق مئی میں ہونے والی غیرمعمولی بارشیں مون سون میں کمی کا موجب بنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :