بلاول بھٹو زرداری نے آئی ڈی پیزکی ضروریات کی دیکھ بھال اور ہر ممکن مدد کے لئے پیپلزپارٹی کی 9رکنی کمیٹی قائم کردی

منگل 24 جون 2014 20:41

بلاول بھٹو زرداری نے آئی ڈی پیزکی ضروریات کی دیکھ بھال اور ہر ممکن مدد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ ہونے والے افراد(آئی ڈی پیز)کی ضروریات کی دیکھ بھال اور ہر ممکن مدد کے لئے پیپلزپارٹی کی 9رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،یہ کمیٹی پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ڈی پیزکی امدادکیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔

بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیئے کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشیداحمدشاہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگراراکین میں پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ خیبرپختون خواکے صدرخانزادہ خان،پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ پنجاب کے صدر میاں منظوروٹو، پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر صادق عمرانی ،سابق رکن قومی اسمبلی زمردخان،سندھ کے وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹرسکندرمیندھرو،سنیٹرعثمان سیف اللہ ،سنیٹرروبینہ خالداور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدرنوازش پیرزادہ شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی صوبہ خیبرپختون خواکے صدرخانزادہ خان خیبرپختون خواکیلئے جبکہ زمردخان پنجاب کیلئے کمیٹی کے فوکل پرسن ہوں گے۔ کمیٹی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔کمیٹی نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرہ افراد کی امداداور بحالی کے کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :