کرکٹر شعیب اختر کا ہری پور میں سادگی سے نکاح

بدھ 25 جون 2014 19:51

کرکٹر شعیب اختر کا ہری پور میں سادگی سے نکاح

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون۔2014ء) پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کی ہری پور میں نکاح کی سادہ تقریب منعقد ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا قاسم طیب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شعیب اختر کا نکاح پڑھایا جبکہ حق مہر پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شعیب اختر اپنی دلہن کے ہمراہ پری پور سے روانہ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نکاح کی تقریب مقرر ہوئی جس میں شعیب اختر اور ان کے عزیز و عقارب موجود تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جس لڑکی سے نکاح ہوا ہے اس کی عمر تقریباً 20 سال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب انتہائی سادہ انداز میں منعقد کی گئی جس میں کسی قسم کی رسومات ادا نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :