گوادر ، نامعلوم افراد نے غیر ملکی باشندے کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی

بدھ 25 جون 2014 19:59

گوادر ، نامعلوم افراد نے غیر ملکی باشندے کو قتل کرکے لاش ویرانے میں ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) ضلع گوادر شہر سے 35کلو میٹر دور نگور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک غیر ملکی شخص کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر شہر سے 35کلو میٹر دور رنگور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک غیر ملکی باشندے کو قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا دی مقامی چرواہے کی نشاندہی پر پولیس نے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی ہے طبی رپورٹ کے مطابق لاش چار روزہ پرانی ہے جیسے ضرب لگا کر قتل کیا گیا ہے مقتول شکل وصورت سے غیر ملکی لگتا ہے بعد میں اس کی لاش گوادر کے قبرستان میں امانتاًدفنا دی گئی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی

متعلقہ عنوان :