نہ کرپشن کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 25 جون 2014 20:45

نہ کرپشن کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نہ کرپشن کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ جو افسراپنی تنخواہ میں گذارانہیں کر سکتے وہ ہماری جان چھوڑ دیں ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ضمنی بجٹ کی منظوری کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویزخٹک نے کہاکہ کرپشن ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

کسی کرپٹ اہلکار کو معاف نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے7ہزار روپے کی امداد بہت کم ہے۔ وفاق سے تحریری رابطہ کرونگا۔ صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر مال علی امین گنڈا پور کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ اپوزیشن کے ساتھ پانچ سال پورا کرونگا ۔وزیر اعلی نے کہا کہ وہ محکمہ صحت کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹراور پیرامیڈیکل اسٹاف یکم جولائی سے ڈریس کوٹ اور بیج کے ساتھ ڈیوٹی پر آئیں ۔ خیبرپختونخوااسمبلی نے 2013-14 ء کا ضمنی بجٹ بھی منظور کر لیا۔ ا سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :