سعودی عرب میں جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ، پہلا روز ہ اتوار کو ہو گا

بدھ 25 جون 2014 21:25

سعودی عرب میں جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ، پہلا روز ہ اتوار کو ..

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء ) سعودی عرب میں جمعہ کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں چنانچہ پہلا روزہ ہفتہ کو نہیں بلکہ اتوار کو ہوگا۔سعودی گزٹ کے مطابق عرب یونین برائے فلکیات کے رکن خالد الزاق نے بتایا ہے کہ جمعہ کو غروب آفتا ب سے پہلے چاند آسمان سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گا چنانچہ مصر اور سوڈان وغیرہ میں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔

ہر اسلامی ملک میں چاند دیکھنے کا طریقہ اور معیار مختلف ہے -بعض ملکوں میں چاند کو آنکھوں سے دیکھ کر نئے مہینے کے چاند کا تعین کیا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں فلکیاتی حساب لگایا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جغرافیائی محل وقوع کی بنیا دپر خط استوا کے شمالی جانب واقع ممالک میں دن کا دورانیہ رات سے زیادہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دفعہ رمضان سال کے طویل اور گرم ترین دنوں میں آ رہا ہے۔

روس اور جرمنی میں روزہ 20گھنٹے‘ ترکی میں 17گھنٹے ‘ پاکستان ‘ بھارت‘ چین اور عرب ممالک میں15سے 16گھنٹے‘ امریکہ میں15‘ برطانیہ میں ساڑھے 16‘ فرانس میں 16‘ ہالینڈ میں ساڑھے 18‘ ذنمارک میں 21 جبکہ برازیل میں12‘ چلی میں 10اور ارجنٹائن میں صرف ساڑھے نو گھنٹے کا ہو گا ۔سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین رمضان المبارک کے دوران صرف6گھنٹے کام کریں گے -وزارت محنت نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :