آپریشن ضرب عضب،فضائی کارروائی میں13دہشتگردمارے گئے،5ٹھکانے تباہ

بدھ 25 جون 2014 21:28

آپریشن ضرب عضب،فضائی کارروائی میں13دہشتگردمارے گئے،5ٹھکانے تباہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کردیئے،کارروائی میں13 دہشتگرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آ ر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے 5ٹھکانے تباہ کردیئے یہ کارروائی بدھ کی سہ پہر میر علی کے قریب کی گئی ۔بیان کے مطابق فضائی کارروائی میں13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔دریں اثناء 12دہشتگردوں نے ہتھیارپھینک کرشمالی وزیرستان ایجنسی میں خود کو سیکیورٹی فورسزکے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :