بی سی سی آئی کے معطل سربراہ سری نواسن آئی سی سی کے نئے چیرمین منتخب

جمعرات 26 جون 2014 11:35

بی سی سی آئی کے معطل سربراہ سری نواسن آئی سی سی کے نئے چیرمین منتخب

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل چیرمین سری نواسن کو 2 سال کے لئے آئی سی سی کا نیا چیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نواسن کو آئی سی سی کا نیا چیرمین بنانے کا فیصلہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ سری نواسن کو گزشتہ برس آئی سی سی کے ممبر ممالک کی منظوری کے بعد عالمی کرکٹ کونسل کا نیا چیرمین منتخب کیا گیا ہے، سری نواسن کو 52 ووٹ ملے، سری نواسن یکم جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

سری نواسن کا اس موقع پر کہنا تھا کرکٹ کی بہتری اور اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا چاہے وہ گراؤنڈ کے اندر ہو یا گراؤنڈ سے باہر۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ دنیا میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور آئی سی سی اس کھیل کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی۔واضح رہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو آئی پی ایل میں کرپشن کے الزامات میں معطل کر کے سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا چیر مین منتخب کیا تھا لیکن اس کے باوجود سری نواسن 2 روز سے جاری اجلاس میں شریک رہے اور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے نمائندوں کے ساتھ کرکٹ قوانین میں ترامیم پر بریفنگ دیتے رہے

متعلقہ عنوان :