خیبر ایجنسی میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعرات 26 جون 2014 11:37

خیبر ایجنسی میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں آج علی الصبح خاصہ دار فورس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن راہ عضب کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے کئی تھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :