تین یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں یہودی فوج ، پولیس کی ریاستی دہشت گردی

سات فلسطینی شہید،درجنوں زخمی ،سینکڑوں کو حراست میں لے لیاگیا مرکز احرار کی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت ،عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا

جمعرات 26 جون 2014 14:04

تین یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں یہودی فوج ، پولیس کی ریاستی دہشت ..

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے سے دو ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونیوالے یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں جاری ظالمانہ مہم کے دوران سات فلسطینیوں کو شہید،درجنوں کو زخمی اور سینکڑوں کو حراست میں لے لیا ۔انسانی حقوق کی تنظیم مرکز احرار کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی فوج کی ظالمانہ مہم میں شہداء کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے بتایا کہ شہید ہونیوالے 6افراد کو گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک فلسطینی وادی اردن میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوا۔ انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے صہیونی فوج کی جانب سے یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔