ورلڈ کپ فٹبال 2014:اہم میچ میں سٹیڈیم میں پاکستانی پرچم لگا دیا گیا

جمعرات 26 جون 2014 15:30

ورلڈ کپ فٹبال 2014:اہم میچ میں سٹیڈیم میں پاکستانی پرچم لگا دیا گیا

ریوڈیجنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایچ میں روس اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے ایک اہم میچ کے دوران اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم دیکھا گیا۔یہ پرچم اسٹیڈیم کے ویسٹ کارنر پر لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈ کپ کے ایک میڈیا آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسٹیڈیم کے وی آئی پی کمرے میں پاکستانی موجود تھے اور یہ پرچم ایک پاکستانی کی جانب سے لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی بکس میں پاکستان کی کوئی معزز شخصیت موجود تھی، لیکن انہوں نے اس شخصیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا

متعلقہ عنوان :