حکومت سندھ کا تین بم پروف ایس ڈبلیو،وی ایکس ٹربو لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

جمعرات 26 جون 2014 16:20

حکومت سندھ کا تین بم پروف ایس ڈبلیو،وی ایکس ٹربو لینڈ کروزر خریدنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) حکومت سندھ نے تین بم پروف ایس ڈبلیو،وی ایکس ٹربو لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے بم پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ نے تین بم پروف ایس ڈبلیو،وی ایکس ٹربو لینڈ کروزرخریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بم پروف تین لینڈ کروزر کی مالیت12کروڑ 45 لاکھ روپے ہے۔ایک بم پروف لینڈ کروزر چیف سیکڑیری سندھ کو فراہم کی جائیگی دیگر گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان، چیرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی کی کراچی آمد کے موقع پر دستیاب ہونگی۔ یہ اقدام حساس اداروں کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیتوں پر حملے کے پیش نظر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :