مسجد الحرام میں عورتوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے 500 خواتین رضا کار تعینات

جمعرات 26 جون 2014 16:24

مسجد الحرام میں عورتوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے 500 خواتین رضا کار ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عمرہ پر آنے والی خواتین کو کسی ایمر جنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امدادا دینے کے لئے 500خواتین رضاکاروں کو تعینات کر دیا ہے جنہیں عمرہ پر آنے والی مختلف ملکوں کی خواتین کو ہنگامی حالت میں طبی امداد دینے کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس گروپ میں ڈاکٹر‘نرسیں اور فارماسسٹ شامل ہیں جو 29رمضان المبارک تک مسجد الحرام کے اندر 10 مقامات پر خدمات انجام دیں گی ۔