اسٹیٹ بینک نے کھاتے داروں کے لئے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا

جمعرات 26 جون 2014 17:28

اسٹیٹ بینک نے کھاتے داروں کے لئے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں برس کھاتے داروں کے اکاؤنٹ میں 38ہزار 810 روپے یا اس سے زیادہ رقم پر زکوۃ کی کٹوتی کرے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکواۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 38 ہزار 810 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔

تاہم زکوۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے کھاتوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی کرتے ہیں پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے۔