آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 11 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 26 جون 2014 19:21

آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 11 دہشتگرد ہلاک

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) آپریشن ضرب عضب میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 11 دہشت گرد مارے گئے۔ خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ تین خاصہ دار شہید ہوئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں بھی دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد خاصہ داروں اور دہشت گردوں میں کئی گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین خاصہ داروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :