محکمہ موسمیات نے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کردی

جمعرات 26 جون 2014 19:58

محکمہ موسمیات نے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے ۔ بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں یکم جولائی سے شروع ہوں گی ۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب بھی آسکتا ہے غیر متوازن بارشیں بھی ہوسکتی ہیں سندھ ، جنوبی پنجاب ، بلوچستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی ۔ اسلام آباد ، پنجاب ، کے پی کے ، کشمیر ،راولپنڈی اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے ۔ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسل اگست کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے ۔