ضرب عضب جاری، وزیر اعظم آج آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کرینگے، سیکیورٹی سخت

جمعہ 27 جون 2014 10:48

ضرب عضب جاری، وزیر اعظم آج آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کرینگے، سیکیورٹی ..

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، وزیر اعظم نواز شریف آج بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کریں گے ۔ سیکیورٹٰی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن ضرب عضب میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس سے گیارہ دہشت گرد مارے گئے ۔ پاک فضائیہ نے بمباری کر کے دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیر اعظم نواز شریف آج شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو دورے کے دوران آئی ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ بنوں کا مقصد فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے بہاولپور جلسے کی وجہ سے معذرت کر لی۔

متعلقہ عنوان :