سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج دیکھا جائیگا،رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 27 جون 2014 11:35

سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج دیکھا جائیگا،رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا ، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔

کونسل ممبران کے مطابق چاند نظر آنے کا قوی امکان موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس کراچی میں ہوگا ۔ زونل ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی کل اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ۔ چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر اکتیس گھنٹے سے زائد ہونی چاہئے ۔ اس لئے پہلا روزہ تیس جون کو ہونے کا امکان ہے ۔ عارف محمود نے بتایا کہ گھنٹے سے زائد عمر ہونے پر چاند غروب آفتاب کے بعد 50 منٹ تک نظر آ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ مون سون وقت سے پہلے شروع ہونے کے باعث رمضان میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔