وزیراعظم نوازشریف آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچ گئے

جمعہ 27 جون 2014 11:48

وزیراعظم نوازشریف آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچ گئے

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزرا کے ہمراہ شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کے لئے قائم کیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچ گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کے بنوں پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید اور وفاقی وزیر سیفران قادربلوچ بھی ہیں۔

اس موقع پر فوجی حکام کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والی متاثرین کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث وہاں سے نقل مکانی کر کے بنوں میں قائم کیمپوں میں مقیم متاثرین کی داد رسی اور انہیں ہر طرح کے حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔