گوگل نے یورپی صارفین کا ڈیٹا ’بھلانا‘ شروع کر دیا

جمعہ 27 جون 2014 14:37

گوگل نے یورپی صارفین کا ڈیٹا ’بھلانا‘ شروع کر دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ سرچ انجن گْوگل نے یورپی عدالت برائے انصاف کے احکامات پر چند مخصوص صورتوں میں یورپی صارفین کی درخواست پر انٹرنیٹ سے اْن کی معلومات یا اْن کے بارے میں ڈیٹا خارج کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس مئی میں یورپی عدالت برائے انصاف نے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چند مخصوص صورتوں میں اپنے حوالے سے کی جانے والی سرچی ا تلاش کے نتائج سے ایسے نتائج یا لنکس کو خارج کرا سکتے ہیں جو درست نہ ہوں یا پرانے ہو چکے ہوں، اور اب متعلقہ شخص پر لاگو نہ ہوتے ہوں۔

چھبیس جون کو گْوگل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ کمپنی یورپی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے درخواست بھیجنے والے اشخاص کے ڈیٹا کو تلاش کے نتائج سے خارج کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :