اپنے وقت کے مطابق فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں‘ کرینہ کپور

جمعہ 27 جون 2014 14:53

اپنے وقت کے مطابق فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں‘ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں اپنے وقت کے مطابق فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں زندگی کے اس مرحلے پر ہوں جہاں میری ترجیحات مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اب شادی شدہ ہوں اور اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں تین یا چار ماہ تک باہر نہیں رہ سکتی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے زویا کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔ ”دل دھڑکنے دو“ پہلی فلم تھی جو کرینہ کپور کو شادی کے بعد آفر ہوئی تھی تاہم کرینہ کے انکار کے بعد اب انوشکا شرما کو ان کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :