امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، حافظ سعید

جمعہ 27 جون 2014 15:48

امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، حافظ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق ہے تاہم امریکا کی جانب سے لگائی گئی عالمی پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جماعت الدعوۃ پر لگائی جانے والی پابندی کی کوئی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد امریکا کی امیدوں پر پانی پھر گیا جبکہ شمالی وزیرستان کے لوگوں نے آپریشن کے نتیجے میں محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

امیر جماعت الدعوۃ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے اور عوام کی جانب سے متاثرین کے لئے اخوت کے جذبے نے مدینہ کی یاد تازہ کردی، جماعت الدعوۃ متاثرین کی مدد جاری رکھے گی جس طرح اپنے بلوچ بھائیوں کی مدد کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے جماعت الدعوۃ سمیت 4 تنظیموں پر عالمی پابندی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :