مادھوری نے نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 27 جون 2014 17:01

مادھوری نے نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشٹ نے نوزائیدہ بچوں اور ان کی ماؤں کی زندگیوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بچوں کے حقوق کے لئے یونیسیف کی سفیر مادھوری دکشٹ نے ریاست مدھیہ پردیش میں نوزائیدہ بچوں اور ان کی ماؤں کو بچانے کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے، مہم کا نام ’’ممتا ابھییان‘‘ رکھا گیا ہے۔

مادھوری دکشٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھیں یونیسیف کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ’’اسٹارسلیبرٹی‘‘ سفیر ہونے پر فخر ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 40 فیصد بچے پیدا ہونے کے 28 روز کے اندر ہی مر جاتے ہیں جب کہ صرف نئی دلی میں 64 فیصد نومولود بچے ہر سال مر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :