کراچی ایئرپورٹ حملہ، لاپرواہی برتنے پر سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران فارغ

جمعہ 27 جون 2014 18:06

کراچی ایئرپورٹ حملہ، لاپرواہی برتنے پر سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) ایئرپورٹ حملے کے بعد سول ایوی ایشن میں اعلیٰ افسران کو برطرف کرکے ان کی جگہ نئے افسران کی تعیناتیاں کردی گئیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن میں اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے افسران کو تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے مینیجر اظفرملک کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی جان آغا کو نیا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اظفر ملک کو لاپرواہی برتنے پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے اس کے علاوہ سول ایوی ایشن کے فائرآفیسر فیض اختر کو بھی عہدے سے فارغ کرکے ممتاز علی سومرو کو قائم مقام چیف فائرآفیسر مقرر کردیا گیاہے۔

سول ایوی ایشن حکام نے سی اے اے شعبہ فائر کے جنرل منیجر رضا رضوی بھی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :