مذاق مہنگا پڑگیا،سعودی شہری کو سچ مچ ایک اور شادی کرنا پڑ گئی
جمعہ 27 جون 2014 19:58
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء)ایک شادی شدہ سعودی شہری کو مذاق ہی مذاق میں ایک نئی دلہن مل گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شہری جنوبی شہر جازان میں اپنی ہمشیرہ کی تقریب منگنی میں شریک تھا کہ اس کے دوستوں نے اسے کہا کہ وہ ایک بوڑھے مہمان کے پاس جائے اور اس سے کہے وہ ان کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے۔ دوستوں نے کہا کہ جاو اور اس مہمان سے کہو کہ تم اس کی ٹیچر بیٹی سے شادی کر سکتے ہو۔
اپنے دوستوں کہ اس مذاق کا چیلنج قبول کر کے سعودی شہری بوڑھے مہمان کے پاس گیا اور ان کی بیٹی کا نام شادی کے لیے تجویز کر دیا۔بوڑھے مہمان کو پہلے تو اس اچانک سامنے آنے واالی تجویز پر حیرت ہوئی تاہم بوڑھے مہمان نے بعد ازاں اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے تقریب میں موجود نکاح خواں کو بلا لیا جو اتفاق سے تقریب میں ہی موجود تھا۔(جاری ہے)
منگنی کی تقریب کے اچانک تقریب شادی میں تبدیل ہو جانے سے سب حیران رہ گئے۔
نوجوان آدمی نے کچھ توقف چاہا لیکن بوڑھے شخص نے اصرار کیا کہ اب شادی کو آگے بڑھنے دیا جائے اور اس سلسلے میں مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد کا بھی وعدہ کیا۔ شادی کی پیش کش کرنے والے نوجوان کو اپنے ہی دام میں آنا پڑا۔ نکاح کی تمام تفصیلات کے ساتھ نکاح نامے پر دستخط کر دیے گئے۔ تاہم نکاح خوان نے اس وقت تک نکاح کو حتمی شکل دینے سے انکار کر دیا جب تک دلہا، دلہن کے طبی معائنے مکمل نہ ہوں۔ سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد دی ہے وہیں دلہن سے اس کی رضا مندی نہ لینے کو غیر اسلامی قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے۔جبکہ دلہے کو معذرت کرتے ہوئے کہنا پڑا ہے میں تو صرف مذاق کر رہا تھا، میرے پاس تو حق مہر کی ادائیگی کے لیے بھی رقم نہیں تھی، دوستوں کے کہنے میں آ کر شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.