سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں یکم رمضان المبارک 29 جون کو ہوگا

جمعہ 27 جون 2014 20:49

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں یکم رمضان المبارک 29 جون کو ہوگا

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں یکم رمضان المبارک 29 جون بروز اتوار کو ہوگا۔رمضان المبارک 1435 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران نے شرکت کی، کونسل ممبران کے مطابق چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد کونسل ممبران نے اعلان کیا کہ یکم رمضان 29 جون بروز اتوار کو ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، ملائشیا، انڈونیشا، سلطنت عمان، اردن، فلسطین، لبنان، یمن اور مصر میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس ہوئے تاہم کسی بھی ملک میں چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں بھی پہلا روزہ 29 جون کو ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں یکم رمضان المبارک 29 جون کو ہونے کے اعلان کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں یکم رمضان 30 جون بروز پیر کو ہوگا تاہم چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس میں شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :