Live Updates

عمران خان باتیں کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، پرویز رشید ،عمران خان کو سیاسی یتیم گمراہ کررہے ہیں ،پارلیمنٹ اور آئین کے اندر رہ کر عمران خان اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں، گیارہ مئی تک تو وہ کہتے یہ نہیں دکھتے تھے کہ عدلیہ آزاد ہے اور کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اچانک انہیں خواب آیا اور ان کے نزدیک سارا الیکشن بوگس نکلا، عمران خان کے جلسہ پر وزیر اطلاعات کا ردعمل

جمعہ 27 جون 2014 00:05

عمران خان باتیں کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان باتیں کرنے کی بجائیں صوبہ خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، عمران خان کو سیاسی یتیم گمراہ کررہے ہیں ،پارلیمنٹ اور آئین کے اندر رہ کر عمران خان اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھمکی الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کو ہے گیارہ مئی تک تو وہ کہتے یہ نہیں دکھتے تھے کہ عدلیہ آزاد ہے اور کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اچانک انہیں خواب آیا اور ان کے نزدیک سارا الیکشن بوگس نکلا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تنازعات کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے اور عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور آزاد عدلیہ قبول نہیں کررہے ہیں عمران خان کو نگران حکومت پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور ریٹرننگ افسران اسے بہت اچھے لگتے تھے اچانک نہیں بیٹھے بیٹھے خواب آیا اور وہ احتجاج پر اتر آئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات