عالیہ بھٹ نے ورن دھون کو شادی کی پیشکش کر دی

ہفتہ 28 جون 2014 13:37

عالیہ بھٹ نے ورن دھون کو شادی کی پیشکش کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ساتھی اداکار ورن دھون کو ایک اسٹیج پرمارمنس کے دوران شادی کی پیش کش کر ڈالی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے ساتھی اداکار ورن دھون کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ کی تشہیر کے لئے ایک پروگرام میں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ فلمی پریمی جوڑے نے اسٹیج پر ڈانس پرمارمنس کی اور پھر آخر میں عالیہ بھٹ نے اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ورن دھون کو شادی کی پیش کش کر ڈالی۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور ورن دھون ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہمٹی شرما کی دلہنیا میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اس سے قبل بھی دونوں فلم ’اسٹوڈنٹس آٖ ف دی ایئر‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔