باغبان کی مودی سے محبت،عاموں کو مودی کا نام دے دیا گیا

ہفتہ 28 جون 2014 14:53

باغبان کی مودی سے محبت،عاموں کو مودی کا نام دے دیا گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) آم کے آم گھٹلیوں کے بھی دام، جی ہاں ممکن ہے اگر وہ مشہور شخصیات کے نام پر ہوں، جیسے بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے ایک مداح نے "دوسہری" اور "دیسی حسن" نامی آموں کے سنگم ان کے نام کا آم بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مودی کی شہرت کیا عام ہوئی، گویا لکھنو کے باغبان نے بھی ان کے نام پر کاشت کرنے لگے، اور خاص آم کو مودی کا نام دے ڈالا۔ کسی نے باغبان سے وجہ پوچھی تو بولے اس آم میں مودی کی تمام خصویات ہیں۔ حاجی حکیم اللہ کے باغ میں سچن، ایشوریہ سیر معروف بھارتی شخصیات کے ناموں کے آم ہیں، لیکن مودی آم ذرا کچھ خاص ہے۔ باغبان کی خواہش ہے کہ مودی صاحب ایک بار اپنے ہم نام آم کا مزا ضرور چکھیں۔