مولاناسمیع کی طاہرالقادری کی اےپی سی میں شرکت سےمعذرت

ہفتہ 28 جون 2014 16:36

مولاناسمیع کی طاہرالقادری کی اےپی سی میں شرکت سےمعذرت

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کل لاہور میں ہونے والے کل جماعتی کانفرنس کے لئے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)



پارٹی کے ترجمان مولانا عاصم مخدوم کے مطابق جے یو آئی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کرتی ہے، لیکن ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی میں شریک نہیں ہو گی۔ کیونکہ کانفرنس کا ایجنڈا واضح نہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ انہیں اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں ملا، دعوت ملی تو فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ اس سے پہلے جماعت اسلامی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کر چکی ہے۔ کل جماعتی کانفرنس میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت شرکت کرے گی۔