بوکو حرام 200 طالبات رہا کر کے مجھے یرغمال بنا لیں،خوبرورنائیجیرین گلوکارہ کی پیش کش

ہفتہ 28 جون 2014 17:59

بوکو حرام 200 طالبات رہا کر کے مجھے یرغمال بنا لیں،خوبرورنائیجیرین گلوکارہ ..

ابوجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء)نائیجریا کی ایک مشہور پاپ گلوکارہ اڈوکیا نے 200 سکول طالبات کی رہائی کے بدلے خود کو اسلام پسند دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید میں دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ رات کے گیارہ بجے ہیں، آپ کو پتاہے میں کیا سوچ رہی ہوں؟ وہ ننھی بچیاں کہاں ہیں، نہ جانے اس کے ساتھ بیت رہی ہو گی؟ یہ سب ناانصافی ہے،برطانوی اخبارکے مطابق اڈوکیا نے یہ پیشکش انٹرویو دیتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

اڈوکیا، نائیجریا میں صرف گلوکاری کی وجہ سے مشہور نہیں بلکہ ان کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر اقوام متحدہ نے انہیں امن کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے۔ اڈوکیا نے کہا کہ رات کے گیارہ بجے ہیں، آپ کو پتاہے میں کیا سوچ رہی ہوں؟ وہ ننھی بچیاں کہاں ہیں، نہ جانے اس کے ساتھ بیت رہی ہو گی؟ یہ سب ناانصافی ہے۔ وہ بہت چھوٹی ہیں۔ کاش میں ان کی رہائی کے بدلے خود کو بوکو حرام کے جنگجووں کو پیش کر سکوں؟۔