روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے‘ حکماء

ہفتہ 28 جون 2014 19:29

روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے‘ حکماء

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام حکیم محمد اعجاز فاروقی کی زیر صدارت ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے روزہ اور ہماری صحت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر حکیم محمد احمد سلیمی جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

دور حاضر کی عام اور پریشان کن امراض موٹاپا‘ بلڈپریشر‘ ذیابیطس‘ امراض قلب‘ معدہ‘ جگر‘ آنتوں اور گردوں کے امراض کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات پائیہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ مندرجہ بالا امراض کی بڑی وجہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، نظام ہضم کی خرابی اور روزمرہ معمولات میں عدم توازن جیسے عوامل شامل ہیں جس سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ حکیم محمد اعجاز فاروقی نے کہا کہروزہ رکھنے سے معدے کو آرام ملتا ہے۔ مگر روزہ سے ہم اسی صورت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب سنت نبویﷺ کے مطابق افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے یعنی موجودہ موسم میں کھجور اور دودھ کے ساتھ افطاری اور سحری کے وقت سادہ اور ہلکی پھلکی غذا کھائی جائے۔