بھارت کا ایک بار پھر چین پر لداخ میں دراندازی کا الزام

ہفتہ 28 جون 2014 20:28

بھارت کا ایک بار پھر چین پر لداخ میں دراندازی کا الزام

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) بھارت نے ایک بار پھر چین پر لداخ میں دراندازی کا الزام عائد کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق چینی کشتیاں ساڑھے پانچ کلومیٹر تک متنازع حیثیت کی حامل جھیل پنگونگ میں گھس آئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے نائب بھارتی صدر حامد انصاری کے دورہ بیجنگ سے قبل شوشا چھوڑتے ہوئے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی نے رواں ہفتے لداخ میں بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی۔

چار ہائی اسپیڈچینی کشیتاں چوبیس جون کو نمکین پانی کی جھیل پنگونگ میں ساڑھے پانچ کلو میٹرتک آئیں اور علاقے پر اپنی ملکیت کا دعوی کردیا۔ چینی فوجی دو گھنٹے تک علاقے میں موجود رہے، جنہیں بھارتی فوجیوں نے واپس دھکیل دیا۔ پنگونگ جھیل کے شمالی کنارہ پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع چلا آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :