کیتھے پیسیفک نے کراچی، ایمریٹس و اتحاد نے پشاور سے فضائی آپریشن معطل کردیا
پیر 30 جون 2014 11:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) کراچی اور پشاور ایئرپورٹ پر پیش آنے واقعات کے باعث کیتھے پیسیفک نے کراچی، ایمریٹس اوراتحاد نے پشاور سے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ایئرپورٹ منیجر افسرملک کوان کوعہدے سے ہٹادیااوران کی جگہ قواعدکے برخلاف ڈپٹی ایئرپورٹ منیجرعلی جون آغاکوایئرپورٹ کا منیجر مقرر کر دیا، علی جون آغا کوایئرپورٹ منیجرکی ذمے داریاں بھی عارضی سونپی گئی ہیں۔
علی جون آغابنیادی طورپرالیکٹرونکس انجینئر ہیں، ان کے پاس ایئرپورٹ منیجر کا کوئی تجربہ نہیں جبکہ ایئرپورٹ منیجرکی تقرری کیلیے تربیت اورتجربہ ہونا لازمی ہوتا ہے، اسی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ملتان ایئرپورٹ کے منیجرفاروق رشید کو ترقی دیکرسینئر جنرل جنرل مینجرچیف فائر آفیسرکراچی ائیرپورٹ مقررکررکھاہے ۔(جاری ہے)
فاروق رشید بنیادی طورپرمکینیکل انجینئر ہیں جبکہ سینئرفائرآفیسراشتیاق سومروکوپہلے ہی سے جبری رخصت پر بھیج رکھاہے،کراچی ایئرپورٹ پردہشت گردی کے واقعے کے روزکوئی بھی سینئر فائرآفیسرموجود نہیں تھے یہی وجہ ہے کہ ٹرمینل میں لگی آگ3دن تک سلگتی رہی۔
کراچی ایئرپورٹ کے واقعے پربعض بین الاقوامی ایئرلائنوںکی انتظامیہ نے شدیدتحفظات کا اظہار بھی کیاہے۔معلوم ہواہے کہ کیتھے پیسیفک نے پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔کیتھے پیسفک کے جنرل مینجرسیلز سہیل یونس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوارکوایئرلائن کی آخری پرواز کراچی سے روانہ ہوئی جس کے بعدکیتھے پیسفک انتطامیہ نے غیر معینہ مدت کیلیے اپنافضائی آپریشن معطل کردیا ہے،دیگرغیر ملکی ایئرلائنزبھی کراچی ایئر پورٹ پرحملے اور سیکیورٹی کی وجہ سے اپنے فضائی آپریشن کوغیر معینہ مدت کیلیے بند کرنے پر غور کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے تمام غیر ملکی ایئرلائنز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کیا تھا جس میں غیر ملکی ایئرلائنز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پشاور میں پی آئی اے کی پروازکولینڈنگ کے دوران دہشت گردی کانشانہ بنانے کی کوشش پرایمریٹس اوراتحادایئرویز نے بھی پشاورسے اپنافضائی آپریشن عارضی طورپر معطل کردیا۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پردہشت گردوںکے حملے کے وقت ائیرپورٹ منیجرکی اسامی کاچارچ جزوقتی تھاجبکہ شعبہ فائر اورسیفٹی کے سینئر جنرل مینجر اشتیاق سومروکا تبادلہ لاہور کردیاگیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.