اٹلی کے ساحل سے کشتی سے 30 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 30 جون 2014 12:00

اٹلی کے ساحل سے کشتی سے 30 افراد کی لاشیں برآمد

روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء)اٹلی کے ساحلی علاقے سسلی سے ایک کشتی سے 30 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 590 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شمالی افریقی ساحل سے سسلی آنے والی کشتی سے 30 لاشيں برآمد کی ہيں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے، اس کے علاوہ کشتی میں 590 ایسے افراد کو بھی نکالا گیا جن کی حالت انتہائی غیر تھی جس میں 2 حاملہ خواتین بھی شامل تھیں، زیادہ تر اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اٹلی کی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 1600 سے زيادہ تارکين وطن کو بچايا ہے۔ اس طرح رواں برس ترک وطن کرکے اٹلی آنے والے افراد کی تعداد 60 ہزار سے زيادہ ہو گئی ہے.