آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

پیر 30 جون 2014 13:14

آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کا پہلا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں سے شروع ہو گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر متوازن بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ابر کرم زیادہ اور میدانی علاقوں میں کم برسے گا ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے نوید سنائی ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بدھ، جمعرات کے دوران ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسلام آباد اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے اور رات کو بوندا باندی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آج شام، رات گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ملتان، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ایک سے دو مقامات پر آندھی کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :