اپنی پہلی اور آخری فلم نہیں دیکھنا چاہتا، شاہ رخ خان

پیر 30 جون 2014 13:22

اپنی پہلی اور آخری فلم نہیں دیکھنا چاہتا، شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ کو ریلیز ہوئے 22 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر اداکار کا کہنا ہے کہ انھوں نے آج تک وہ فلم نہیں دیکھی اور اس کی ایک خاص وجہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہ رخ خان نے کہا کہ 22 برس سے مجھے چاہنے پر میں پرستاروں کا شکر گزار ہوں، میں نے آج تک فلم ’’دیوانہ‘‘ نہیں دیکھی کیونکہ میں اپنی پہلی اور آخری فلم کو دیکھنا نہیں چاہتا، کیونکہ اس کے بعد اختتام ہو جائے گا جب کہ میری کہانی ابھی چل رہی ہے۔

شاہ رخ خان ہندوستان کا اعلیٰ شہری اعزاز پدما شری بھی حاصل کر چکے ہیں جب کہ متعدد فلم فیئر ایوارڈز اس کے علاوہ ہیں۔ آج کل وہ اپنی نئی آنے والی ہیپی نیو ایئر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل دپیکا پڈوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :