بھارتی سیاستدان ”پاکستان زندہ باد“کے نعرے لگانے پر گرفتار

پیر 30 جون 2014 17:53

بھارتی سیاستدان ”پاکستان زندہ باد“کے نعرے لگانے پر گرفتار

لکھنوٴ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء)بھارت میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن کو پاکستان حمایتی نعرے لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے شملی ضلع میں پیش آیا جہاں ایس پی کے رکن محمود عالم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔مقامی پولیس کے مطابق عالم نشے کی حالت میں لوگوں سے بھتہ وصول کررہے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق عالم پاکستان زندہ باد اور نریندر مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگارہے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

حکام نے ان کے خلاف سخت انکوائری کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق ان پر بغاوت کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایس پی کے دھرنے کے دوران پارٹی کے کارکنوں کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے ساتھ تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔