سود سے پاک معاشی نظام کاقیام ہمارا ہدف ہے ،سودی نظام استحصالی نظام ہے اور دین اس کی اجازت نہیں دیتا،سراج الحق

پیر 30 جون 2014 20:45

سود سے پاک معاشی نظام کاقیام ہمارا ہدف ہے ،سودی نظام استحصالی نظام ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر خیبرپختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ سود سے پاک معاشی نظام کاقیام ہمارا ہدف ہے ۔سودی نظام استحصالی نظام ہے اور دین اس کی اجازت نہیں دیتا ۔ ہم بتدریج سودی نظام سے اسلامک بینکاری نظام کی طرف جارہے ہیں۔اسلامی بینکاری کے لیے اسٹیٹ بینک بھی ہماری حوصلہ افزائی کررہا ہے ۔

اسلامک مائیکرو فنانسنگ بینک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گا۔ وہ بینک آف خیبر کے ہیڈ کوارٹر میں اسلامک مائیکرو فنانسنگ بینک کے قیام کے اعلان کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ سید بادشاہ بخاری ، ایم ڈی بینک آف خیبر عمران صمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیرسراج الحق نے کہا کہ 27 رمضان 2003 کو ہم نے بینک آف خیبر کے اسلامی برانچ کاافتتاح کیا تھا اور اب پورے ملک میں اسلامی بینک کے 45 برانچز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کواور دوسرے مرحلے میں پورے ملک کے عوام کو اسلامک مائیکر و فنانسنگ بینک سے فائدہ پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا تو بدامنی میں بھی کمی آئے گی اور نوجوانوں کا احساس محرومی بھی ختم ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ اسلامک مائیکرو فنانسنگ بینک سے کم آمدنی والے لوگ مستفید ہوں گے اور ہنر مند نوجوان اپنے پاؤ ں پرکھڑ ے ہونے کے قابل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :