خیبر پختونخواہ اسمبلی کے استعفے دینے کے حوالے سے غور نہیں ہورہا،پرویز خٹک ،ہم پر کسی نے بھی دھاندلی کاالزام نہیں لگایا جب الزام لگایا جائے گا تو تمام حلقے کھول دینگے،صحافیوں سے گفتگو

پیر 30 جون 2014 21:03

خیبر پختونخواہ اسمبلی کے استعفے دینے کے حوالے سے غور نہیں ہورہا،پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے استعفے دینے کے حوالے سے غور نہیں ہورہا ہم پر کسی نے بھی دھاندلی کاالزام نہیں لگایا جب الزام لگایا جائے گا تو تمام حلقے کھول دینگے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں خیبر پختونخواہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نہیں توڑی جائے گی اور نہ ہی استعفے دیئے جائینگے کیونکہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں کسی بھی حلقے میں دھاندلی کا الزام نہیں لگایا گیا اگر کسی نے الزام لگایا تو تمام حلقے کھول دیئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہاں دھاندلی کا معاملہ نہیں ہے اس لئے اسمبلی نہیں توڑی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :