سانحہ ماڈل ٹاؤن، شہبازشریف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگرپولیس افسران واہلکاروں کیخلاف دائراندارج مقدمہ کی درخواست خارج ،ایڈیشنل سیشن جج کی درخواست گزارکولاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 30 جون 2014 22:32

سانحہ ماڈل ٹاؤن، شہبازشریف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگرپولیس افسران واہلکاروں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن،ایڈیشنل سیشن جج غفارمہتاب نے سی ایم پنجاب شہبازشریف،سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگرپولیس افسران واہلکاروں کے خلاف دائراندارج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزارکولاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے عدالت نے مزکورہ درخواست اس بناپرخارج کی کہ معاملہ کی انکوائری جوڈیشل کمیشن کے پاس زیرسماعت ہے اس لئے عدالت انکوائری مکمل ہونے تک کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شہری محمد نعمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ پولیس اہلکاروں کی بربریت کے نتیجے میں ماڈل ٹاون واقعہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔عام شہریوں کے قتل عام کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلی پنجاب، وزیرقانون آئی جی پنجاب سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ماڈل ٹاون واقعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیرقانون آئی جی پنجاب اور درخواست میں فریق بنائے گئے پانچ سو پولیس افسروں اور اہلکاروں پر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :