خدا کے فضل سے تمام روزے رکھنے کے ساتھ اعتکاف میں بھی بیٹھوں گی ‘ گلوکارہ حمیرا ارشد

بدھ 2 جولائی 2014 12:52

خدا کے فضل سے تمام روزے رکھنے کے ساتھ اعتکاف میں بھی بیٹھوں گی ‘ گلوکارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جولائی 2014ء) گلوکارہ حمیرا رشد نے کہا ہے کہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں جس نے اس سال بھی رمضان المبارک کے روزے رکھنے کا فرض پورا کیا ، خدا کے فضل سے میں تمام روزے رکھنے کے ساتھ اعتکاف میں بھی بیٹھوں گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقدس ماہ میں نیک عمل کا اجراء کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور دعائیں بھی جلد قبول ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنے تمام دوستوں اور پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ جب بھی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں تو لازماً میرا نام لے کر میرے لیے بھی دعا کریں ۔