سپر ہٹ فلم ” وار “ کے ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر حسن وقاص کے درمیان صلح کی کوششیں شروع

بدھ 2 جولائی 2014 12:52

سپر ہٹ فلم ” وار “ کے ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر حسن وقاص کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جولائی 2014ء) سپر ہٹ فلم ” وار “ کے ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر حسن وقاص کے درمیان صلح کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی دوستوں نے ان دونوں کے درمیان صلح کے لئے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند روز میں دونوں کے درمیان معاملات طے پا کر صلح ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بلال لاشاری کا کہنا ہے کہ فلم پروڈیوسر حسن وقاص نے فلم کی کامیابی کی بنا پر ان کو فلم کی آمدن سے حصہ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر بعد ازاں وہ اپنی بات سے مکر گئے ۔ جس پر بلال لاشاری نے حسن وقاص کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ۔ اب دونوں کے مشترکہ دوست صلح کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں بلال لاشاری اور وقاص رانا کے درمیان صلح ہو جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :