ورلڈ کپ 2015تک مصباح الحق کپتان اور وقاریونس بطور کوچ بہترین چوائس ثابت ہونگے، انضمام الحق

بدھ 2 جولائی 2014 13:14

ورلڈ کپ 2015تک مصباح الحق کپتان اور وقاریونس بطور کوچ بہترین چوائس ثابت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015تک مصباح الحق کپتان اور وقاریونس بطور کوچ بہترین چوائس ثابت ہونگے۔پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کوچز کی تلاش کا اچھا طریقہ کار اپنایا ہے۔ ہرٹورنامنٹ کے بعد کھلاڑیوں کی غلطیاں ٹھیک کرنے کی بجائے ٹیم میں بڑی تبدیلیا ں کرنا شروع کردی جاتی ہیں جومناسب نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے کسی جونیئر کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے مگر سینئر کرکٹ ٹیم کیلئے مصباح بہترین آپشن ہیں اورانہیں ورلڈ کپ تک کپتان برقراررکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وقاریونس نے اپنے گزشتہ دور میں قومی کرکٹ ٹیم کو کافی سنبھالا ہے اور اس دور میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں حیرت انگیز حد تک بہتری آئی تھی اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ اب بھی وقاریونس بہترین کوچ ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :