آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان تیسرے اور سعید اجمل پانچویں نمبر پر

بدھ 2 جولائی 2014 15:15

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان تیسرے اور سعید اجمل پانچویں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بولنگ کیٹیگری میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پہلے بہترین 10 بلے بازوں میں پاکستان کے صرف مصباح الحق موجود ہیں جو چھٹے نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز بہترین 10 بلے بازوں کی فہرست میں جگہ نہیں بناسکا، بیٹنگ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلیرز ہیں جنہوں نے 922 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 896 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 873 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے دیوڈ وارنر چوتھے، ویسٹ انڈیز کے چندرپال پانچویں، بھارت کے چتیشور پوجارا ساتویں، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک آٹھویں، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نویں اور بھارت کے ویرات کوہلی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بولنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 898 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ریان ہیرس 870 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر 865 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے مچل جانسن چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چھٹے، بھارت کے روی چندرن اشون ساتویں، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نویں اور ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلی اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے، دیگر ٹیموں میں بھارت چوتھی، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹی، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، زمبابوے نویں اور بنگلادیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :