پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد وسیم ہالینڈ کی ٹیم میں شامل

بدھ 2 جولائی 2014 17:16

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد وسیم ہالینڈ کی ٹیم میں شامل

گلاسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرنے والے محمد وسیم ہالینڈ کی قومی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ 36 سالہ محمد وسیم نے 18 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ 2000 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

محمد وسیم نے 30 رنز کی اوسط سے 783 جبکہ ایک روزہ میچز میں 23.60 کی اوسط سے 543 رنز بنا رکھے ہیں۔ 14 برس بعد ایک مرتبہ پھر ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ وہ ہالینڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی بلے بازی کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نےپاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :