قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس بھی فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا

بدھ 2 جولائی 2014 18:09

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس بھی فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس بھی فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہو گئے،میگا ایونٹ کیلئے ہالینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز سے لطف اندوز ہورہے ہیں،تمام ٹیموں کا کھیل یکساں دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ٹیمیں بھرپور تیاری سے میگا ایونٹ میں آئی ہیں۔

فارورڈز اپنا جادو جگا کر گول کرنے جبکہ دفاعی کھلاڑی انہیں ناکام بنانے کیلئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پسندیدہ ٹیم ہالینڈ ہے اور وہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر ٹائٹل اپنے نام کرسکتی ہے۔وقار یونس نے کہا کہ بعض فٹ بالرز کا کھیل اتنا شاندار ہے کہ انہیں دیکھ کر ہر کوئی خوب لطف اندوز ہوتا ہے۔