مسلم لیگ (ن )کے ارکان اسمبلی نے ناراض رہنماء چوہدری نثار علی خان کو منالیا

بدھ 2 جولائی 2014 18:24

مسلم لیگ (ن )کے ارکان اسمبلی نے ناراض رہنماء چوہدری نثار علی خان کو منالیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) مسلم لیگ (ن )کے ارکان اسمبلی نے ناراض رہنماء چوہدری نثار علی خان کو منالیا  وفاقی وزیر داخلہ نے پارٹی رہنماوٴں کو مطمئن کردیا، جلد وزیراعظم سے ملیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے ارکان پارلیمنٹ کی چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ختم ہوگئی، لیگی رہنماوٴں نے ناراض وفاقی وزیر داخلہ کو منالیا، چوہدری نثار جلد وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ن لیگ ایک گھر کی مانند ہے، اختلافات ہوتے رہتے ہیں، پارٹی سے وابستگی ختم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔لیگی رہنماوٴں نے چوہدری نثار کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی، ان کا کہا ہے کہ چوہدری نثار کی عیادت کیلئے پنجاب ہاوٴس آئے تھے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، لانگ مارچ اور انقلاب والے جان لیں ہم متحد ہیں۔