سابق فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی پر کرپشن الزامات میں فردجرم عائد

بدھ 2 جولائی 2014 18:37

سابق فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی پر کرپشن الزامات میں فردجرم عائد

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر کرپشن اور2007 کی صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے نکولس سرکوزی کوتحویل میں لیاتھا اورکرپشن کے الزامات پر15 گھنٹے تک پولیس ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کے بعدانہیں سول کورٹ میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں اْن پرکرپشن کے الزامات عائد کئے گئے۔ نکولس سرکوزی پر 2007 میں صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں اور اپنے اختیارت کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ہیں۔ اس مقدمے میں سزا کی صورت میں سرکوزی کو10 برس قید ہوسکتی ہے۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :