پنجاب حکومت کا کالعدم تنظیموں کے 1300کارکنان کی ذہنی تربیت کرنے کا فیصلہ

بدھ 2 جولائی 2014 20:09

پنجاب حکومت کا کالعدم تنظیموں کے 1300کارکنان کی ذہنی تربیت کرنے کا فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے 1300کارکنان کی ذہنی تربیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ،منظوری کے بعد پروگرام کے لئے 24کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے ایسے کارکنان جو فورتھ شیڈول میں شمار کئے جاتے ہیں اور انکو اپنے تھانے کی حدود چھوڑنے سے قبل متعلقہ تھانے کو آگاہ کرنا ہوتا ہے پنجاب حکومت نے ایسے تمام مشتبہ کارکنا ن کی ذہنی تربیت کرنے کا کر لیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں چھ ماہ کے کورس کرائے جائیں گے جن کے امتحانات کو مشتبہ افراد کوپاس کرنا ہوگا اورفورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد کویہ کورس لازمی کرنا ہوگا ۔ کورس کے دوران مختلف مکاب فکر کے علماء کرام درس بھی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پروگرام کی صوبائی حکومت نے منظوری دیدی ہے جبکہ پروگرام کیلئے 24کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :